جنات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، مریم نفیس کا چونکا دینے والا انکشاف

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ جنات کو دیکھ چکی ہیں۔

مریم نفیس کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی بہترین اداکاری سے نہ صرف ڈرامہ شائقین سے داد وصول کی بلکہ ان کی پسندیدہ اداکارہ بھی بن گئی۔

مریم نفیس نے مشہور ڈراما دیارِ دل سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، اس ڈرامے میں انہوں نے ’زرمینے‘ کا کرداربخوبی نبھایا، اس کے بعد وہ ڈراما کچھ نہ کہو میں ’تابندہ‘ کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔

مریم نفیس نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں اپنی لازوال اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا، مریم نفیس سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے  خاصی مقبول ہیں۔

حال ہی میں مریم نفیس کو ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس حیدر اور فیروز خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی، مریم نفیس

مریم نفیس نے پرواگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دلچسپ اور ناقابلِ یقین واقعہ سنایا، انہوں نے انکشاف کیا کہ چند برس قبل انہیں 3 سے 4 بار ایسی مخلوق نظر آئی جو انسانی آنکھ سے عام طور پر نہیں دیکھی جاتی۔

میزبان کے سوال پر وضاحت کرتے ہوئے مریم نے کہا مجھے کچھ سائے اور دھوئیں جیسے مناظر دکھائی دیتے تھے، جنہیں جنات ہی کہا جا سکتا ہے۔ اس دوران میں بہت خوفزدہ رہتی تھی اور تقریباً چھ سے سات مہینے تک مسلسل اسی خوف میں مبتلا رہی۔ جبکہ یہ خوف آج بھی کسی حد تک موجود ہے۔

مریم نفیس نے کہا کہ جب ہم کراچی میں رہتے ہیں اور اگر میرے شوہر امان بغیر اطلاع دیے اچانک کمرے میں آجائیں، تو میں ایک دم گھبرا جاتی ہوں، وہی پرانا خوف محسوس ہونے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے 2022 میں ہدایتکار امان احمد سے شادی کی تھی۔ رواں برس مارچ میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ‘ رکھا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے