الیکشن کمیشن کا صوبہ سندھ کی 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کراچی:الیکشن کمیشن نےصوبہ سندھ کی 52 خالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کےلیے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق مطابق شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری سمیت کراچی غربی،کیماڑی اور کراچی شرقی میں انتخابات کاانعقاد 24 ستمبر کو ہوگا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ 21 تا 23 اگست تک جاری رہےگا، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 اگست کو جاری کی جائےگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست تک ہوگی، کاغذات نامزدگی 8 ستمبر تک واپس لیےجاسکتےہیں، 9 ستمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ نے بتایا کہ سندھ کے19مختلف اضلاع میں 52 نشستوں کےلیے پولنگ24ستمبرکو منعقد ہوگی، کراچی ڈویژن کے تین اضلاع کی پانچ بلدیاتی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 میں وائس چیئرمین، ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یوسی 10 وائس چیئرمین، ٹی ایم سی اورنگی کی یوسی نمبر1اور7پرچیئرمین اورجرنل ممبر اور ضلع کیماڑی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کی یوسی 8 میں وائس چیئر مین کی نشست پر انتخاب ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کردیے ہیں، ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر ڈی آر اوز کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں وفاق و صوبائی انتظامیہ پر ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور سرکاری وسائل، جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک انتخابی حلقوں میں تمام سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی ہوگی۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات