پاک-امریکا تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینےکے لیے وزیر خزانہ اورنگزیب واشنگٹن روانہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گئے ہیں۔

اس دورے کا مقصد یکم اگست 2025 کی مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل معاہدے کو مکمل کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب نے روانگی سے قبل وزیرِاعظم آفس میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر امریکا روانہ ہو کر دو طرفہ ٹیرف معاہدے کو آخری مرحلے تک پہنچائیں۔

مزید پڑھیں: ایڈنہیں ٹریڈچاہتے ہیں،امریکا سے تجارتی معاہدہ جلدہوجائے گا،اسحاق ڈار

متوقع ہے کہ فریقین آئندہ چند روز میں مشترکہ ٹیرف فریم ورک پر دستخط کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ یہ ڈیڈ لائن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی گئی تھی، جس کا مقصد تجارتی شراکت داری کو ازسرِ نو ترتیب دینا تھا۔

معاہدے کی کامیابی سے پاکستان کو امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش