بیجنگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار افراد منتقل

چین کے شمالی علاقوں، خصوصاً دارالحکومت بیجنگ میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

چینی حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 80,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں سیلاب کی تباہی ، 15 افراد ہلاک

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 130 سے زائد دیہاتوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے جبکہ درجنوں سڑکیں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی اداروں کو “کسی بھی قیمت پر جانیں بچانے” اور بھرپور ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

بیجنگ میں اس قسم کے شدید موسم کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ جولائی 2012 میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 79 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو اب تک کا سب سے ہولناک ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں جبکہ حکومت نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر مزید علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں