مڈٹاؤن مین ہٹن میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست نیویارک کے مصروف علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پولیس افسر سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص عمارت کی لابی میں رائفل لے کر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت شین تامورا کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں: امریکا، دو روز قبل ڈیلاس ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنیوالی خاتون کی وڈیو جاری

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں شین تامورا کو رائفل سمیت عمارت کی لابی میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیویارک کے میئر اور پولیس کمشنر نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس طرح کے پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے