پاکستان اور بنگلہ دیش کا دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ، جناب توحید حسین سے ملاقات کی۔ اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کانفرنس؛ نیویارک میں پاکستان کی فعال سفارت کاری جاری

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی، معاشی، اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں پر اتفاق کیا۔

فریقین نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، فلسطینی عوام اور ان کے جائز نصب العین سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، اور کانفرنس سے بامعنی اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران