آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ مکمل کرلیا۔
پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں حریف کو مکمل طور پر بے بس کردیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی بھارت اور آسٹریلیا کے مابین آج ہو گا
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور آغاز ہی سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنالی۔
بن ڈوارشویس نے ایک بار پھر نئی گیند سے تباہ کن اسپیل کر کے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنرز شائی ہوپ اور برینڈن کنگ کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے درمیانے اوورز میں کنٹرول سنبھالا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمائر نے اگست 2023 کے بعد اپنی پہلی ٹی20 نصف سنچری بنائی، لیکن وہ ففٹی کے فوری بعد آؤٹ ہو گئے، اور ویسٹ انڈیز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی، ایونٹ میں فاتحانہ آغاز
جیسن ہولڈر اور روتھر فورڈ نے مختصر مزاحمت کی کوشش کی، مگر گلین میکسویل نے اہم موقع پر روتھر فورڈ کی وکٹ لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔
جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ آغاز کیا، اگرچہ ابتدائی تین وکٹیں جلد گر گئیں۔ گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ مارش اور انلِس بھی جلد لوٹ گئے۔ تاہم ٹِم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جن میں چار چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر دُہرا معیار، کرکٹ آسٹریلیا کی وضاحت
میچ کا اصل موڑ مچل اووِن کی اننگ تھی، جنہوں نے متواتر چھکے لگا کر ہدف کو قریب کر دیا۔ اگرچہ آقیل حسین نے اووِن اور ڈوارشویس کی وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کو تھوڑی امید دلائی، لیکن ایرون ہارڈی نے پرسکون اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ساتھ میچ ختم کر کے آسٹریلیا کو فتح دلوادی۔
اس سیریز میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے تمام میچوں میں ٹاس جیتا، اور ٹیم نے مسلسل آٹھ میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کے دورے کو تاریخی بنا دیا۔
کیمرون گرین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔