غزہ میں بھوک سے بلکتے بچے دیکھ کر برطانوی عوام بے چین ہیں؛ کیئر اسٹارمر

اسکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی عوام غزہ میں قحط کی صورتحال اور فاقہ کشی کی تصاویر دیکھ کر سخت پریشان اور بے چین ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اسکاٹ لینڈ کے ٹرن بیری گالف کورس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں غزہ کی موجودہ انسانی بحران، امداد کی فراہمی اور عالمی ردعمل پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کےلئے امداد لے کرپہنچنے والے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا

صحافیوں سے گفتگو میں برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا تھا ’’یہ ایک انسانی بحران ہے، ایک مکمل تباہی۔ کوئی بھی ایسی تصاویر دیکھنا نہیں چاہتا اور میرے خیال میں برطانیہ کے عوام جو کچھ اپنی اسکرینز پر دیکھ رہے ہیں اس پر سخت پریشان ہیں‘‘۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ مزید امداد کی فوری ضرورت ہے تاکہ غزہ میں فاقہ زدہ آبادی کی مدد ہوسکے۔

برطانوی وزیر اعظم نے بتایا کہ اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں فضائی امداد کی ترسیل پر کام کررہے ہیں۔ تاہم ٹرکوں کے ذریعے امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے پیچیدہ مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ’’یہ ایک انتہائی سنگین اور فوری توجہ طلب صورتحال ہے‘‘۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم کو اپنی لیبر پارٹی کے اندر سے بھی بڑھتے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ اسرائیل پر زیادہ سخت مؤقف اختیار کریں۔

خاص طور پر اس وقت میں جب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ فرانس ایسا کرنے والا پہلا جی 7 ملک ہوگا۔

Related posts

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ