پہلگام واقعے پر چدمبرم کے بیان پر بھارت میں طوفان: بی جے پی کا شدید ردعمل

سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر بھارت میں سخت سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چدمبرم کے بیان کو پاکستان کے حق میں قرار دیتے ہوئے انہیں “پاکستان کو کلین چٹ” دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس ایک بار پھر پاکستان کے بیانیے کی حمایت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار،میمزوتبصروں کی بھرمار

چدمبرم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کیا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے ان دہشتگردوں کی شناخت کی ہے؟ کیا ہمیں معلوم ہے کہ وہ کہاں سے آئے؟ ہو سکتا ہے وہ مقامی دہشتگرد ہوں۔

انھوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں فرض کر لیتے ہیں کہ وہ پاکستان سے آئے؟ اس کا کوئی ثبوت نہیں۔”

بی جے پی کا سخت ردعمل:

بی جے پی کے رہنما امیت مالویہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا جب بھی ہماری سیکیورٹی فورسز پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگردی کا سامنا کرتی ہیں، کانگریس کے رہنما اسلام آباد کے وکیل بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی کمپنیاں بھارتیوں کوملازمتیں دینابندکریں،ٹرمپ کے بیان پرانڈیا میں کہرام برپا

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا جب بات پاکستان اور دہشتگردی کی ہو، تو کانگریس پاکستان سے بھی زیادہ اس کی وکالت کرتی ہے۔ آخر کانگریس کو پاکستان کے دفاع کی مجبوری کیا ہے؟

آپریشن سندور پر بھی سوالات:

چدمبرم نے کہا کہ حکومت آپریشن سندور کے دوران کی گئی “حکمت عملی کی غلطیوں” کو چھپا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں (جو محض قیاس ہے)، حکومت چھپا رہی ہے کہ ہم نے آپریشن کے دوران کچھ چوک کی، جس کے بعد ہمیں نئی حکمت عملی اپنانی پڑی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ایئرلائن موت کا سفر بن گئی، ایئر انڈیا پر 29 سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب

انہوں نے مزید کہاکہ یا تو حکومت ان سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی، یا پھر دینے کے لیے تیار نہیں۔

چدمبرم کا ردعمل:

سابق وزیر داخلہ نے بی جے پی کے الزامات پر ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹروٖلرز مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ بدترین وہ ہوتے ہیں جو مکمل انٹرویو کو دبا کر صرف دو جملے نکالتے ہیں، کچھ الفاظ حذف کرتے ہیں اور بولنے والے کو بدنام کرتے ہیں۔

انہوں نے این آئی اے پر بھی سوال اٹھایا کہ اب تک تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی ہے، اس بارے میں شفافیت نہیں دکھائی گئی۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش