جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کی بیرون ملک روانگی کے باعث سندھ ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، بار عہدیداران، سینیئر وکلاء، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، انیس قائم خانی اور فاروق ستار شریک تھے۔

یاد رہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت چیف جسٹس کی وطن آمد تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے