تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، بجلی  کے تمام 17 پیداواری یونٹس فعال

حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 128 فٹ بلند ہو چکی ہے۔ پانی کی موجودہ سطح 1530 فٹ ہے، جبکہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550فٹ ہے۔

مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی نے تربیلا ڈیم سے ریت نکالنے کا جامع پلان مانگ لیا

ترجمان کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں 3 لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہورہی ہے، جبکہ ڈیم سے 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔ پانی کی سطح میں یہ اضافہ رواں مون سون سیزن کے دوران ڈیم کی بھرنے کی جانب مثبت پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

بجلی کی پیداوار میں اضافہ:

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹ اس وقت فعال ہیں، جن سے مجموعی طور پر تقریباً 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ پاور ہاؤس میں لگے یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4888 میگاواٹ ہے، جو ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں موجود ڈیم صدیوں پرانے نظام کا حصہ ہیں

صورتحال قابو میں، مگر الرٹ جاری

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح اگر اسی رفتار سے بڑھی تو چند دنوں میں ڈیم اپنی مکمل گنجائش تک بھر سکتا ہے۔ واپڈا اور ڈیم انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر کڑی نگرانی جاری ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، پانی کے موثر اخراج اور بجلی کی پیدوار کے ذریعے صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں