میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں

ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاورکے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔

ڈپٹی سیکرٹری بورڈعالمزیب کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان آج ہوگا جس کے نتائج آن لائن جاری کر دئیے جائیں گے، طلبہ و طالبات سرکاری ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے، یا ایس ایم ایس کے ذریعے مخصوص کوڈ لکھ کر بورڈ کے نمبر پر بھیج کر نتائج معلوم کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ اسکول انتظامیہ سے براہ راست رزلٹ کارڈ وصول کرکے چیک کرسکتے ہیں۔

 ڈپٹی سیکرٹری بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کیلئےخصوصی تقریب دوپہر دو بجے ہوگی۔

بورڈ کی جانب سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کوانعامات اور سکالرشپس سے نوازا جائے گی، تقریب میں صوبائی وزراءاوراعلی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

Related posts

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت