جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ

شوبز انڈسٹری میں تنازعات کا شکار رہنے والی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ منسا ملک نہ صرف انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہی ہیں بلکہ ان کی ذاتی معلومات ایک مشکوک شخص کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 علیزے نے اس سلسلے میں کچھ چیٹ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جن کے مطابق ان کے نمبر کو لیک کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں علیزے شاہ نے لکھا کہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز آ رہی ہیں اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ سب اسی شخص (منسا) کا کیا دھرا ہے۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سال پہلے بھی اس خاتون نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، میں آج تک جو بھی کمایا ہے وہ حلال اور عزت کی کمائی ہے، مگر جو حرام کھاتے ہیں انہیں نہ خدا کا خوف ہوتا ہے اور نہ انجام کا۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر سراہا ہے۔ تاحال منسا ملک کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related posts

آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا