جرمنی میں 2 ایتھلیٹس لاپتہ یا فرار؟اسپورٹس بورڈنے نوٹس لے لیا،تحقیقاتی کمیٹی قائم


پاکستان اسپورٹس بورڈ /فوٹو

جرمنی میں 2 ایتھلیٹس لاپتہ یا فرار؟ اسپورٹس بورڈنے نوٹس لے لیا۔ معاملے کی تحقیقات کےلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

جرمنی میں منعقدہ ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز  2025میں2کھلاڑی لاپتہ یا فرارہوگئےہیں۔ٹیم آفیشلز کے انتخاب کے معیار ڈسپلن اور لاجسٹک ایشوز کانوٹس لے لیاگیا۔

معاملے کی جانچ کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی  ڈائریکٹرپی ایس بی لاہورکے سپرد کی گئی ہے۔

ترجمان پی ایس بی  کے مطابق کمیٹی 15 یوم میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

ایف آئی ایس یو ورلڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت میں سنگین بے ضابطگیاں

اس حوالے سے ایک ںوٹیفکیشن بھی جاری ہواہے۔ایف آئی ایس یو ورلڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔

ماسوائے ایک کوچ کے تمام ٹیم آفیشلز ایچ ای سی یا جامعات کے افسران تھے جسے سے شفافیت پرسوال اٹھائے گئے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق، مقابلے کے دوران دو طالبعلم ایتھلیٹس کے لاپتہ یا فرار ہونے کی اطلاع دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کے ریلے ٹیم4×400 مقابلوں کے لئے نااہل قرار دیا گیا۔ایک جوڈو ایتھلیٹ نے کوچ اور مناسب مقابلہ جاتی یونیفارم کے  مقابلوں میں شرکت کی۔

ترجمان  پی ایس کاکہناہے کہ ان حقائق کی روشنی میں پی ایس نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے۔

3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی  کی سربراہی ڈائریکٹرپی ایس بی لاہور نورش صباح کے سپردکی گئی ہے۔ نصرا للہ رانا اور  سیف الراحمان رائو ممبران ہونگے۔

کمیٹی دستے میں شامل ہر آفیشل کی ذمہ داریوں کا تعین  گی کہ  انکی شمولیت  مروجہ اصولوں کے مطابق تھی یانہیں۔

کمیٹی 2ایتھلیٹس کے لاپتہ یا فرارہونے کے حالات کی چھان بین اور ذمہ داران کی نشاندہی کرے گی۔

یہ تعین  بھی کیاجائے گاکہ جوڈو ایتھلیٹ کو مقابلہ یونیفارم کیوں فراہم نہیں کیا گیا اوروہ کوچ کے بغیر کیوں شریک ہوئی۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی پی ایس بی کی منظوری سے قائم ہوئی۔

Related posts

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ