امریکی صدر ٹرمپ یورپی یونین کی صدر سے ملاقات کررہے ہیں / فوٹو
غزہ میں کیاہورہاہے معلوم نہیں۔ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم نےغزہ میں خوراک لانےکیلئے6کروڑڈالرفراہم کیے،امداد فراہمی کیلئےنیتن یاہوسےبات کرناچاہتاہوں۔
ان کاکہناتھاکہ غزہ کیلئےامدادی رقم جاری کرنےپرکسی نےشکریہ ادانہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ حماس امدادی سامان چوری کرکےفروخت کرتی ہے۔
یہ بات انہوں نے یورپی کمیشن کی صدرسے ملاقات کے دوران کہی۔امریکی صدر نے امیدظاہر کی کہ یورپی یونین کے ساتھ چند مسائل حل ہوجائیں گے ۔
امریکی صدرنے کہاکہ امریکاغزہ میں امداد کیلئےمزید اقدامات کرےگا،اسرائیل کوغزہ سےمتعلق فیصلہ کرناچاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر کہاکہ پاکستان اوربھارت بڑی جنگ کےقریب تھےمیں نےرکوائی۔
یورپی یونین کےساتھ معاہدہ ہواتویہ دونوں کیلئےاچھاہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ امریکااوریورپ منصفانہ تجارت دیکھناچاہتےہیں۔
امریکی صدرکا کہناتھاکہ اسرائیل سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، ایران اچھی زبان استعمال نہیں کررہا۔
نہیں چاہتےکہ ایران کے پاس ایٹم بم ہو،ٹرمپ
انہوں نے کہاکہ ایران کومختلف وجوہات کی وجہ سے بہت مارپڑی،نہیں چاہتےکہ ایران کے پاس ایٹم بم ہو،
امریکی صدر نے کہاکہ چین کےساتھ تجارتی معاہدہ قریب ہے،ٹیرف عائد کرنےکی آخری تاریخ یکم اگست ہے۔
ان کاکہناتھاکہ یورپ کےساتھ ٹیرف کامسئلہ حل کرنےکااچھاموقع ملاہے،
صدریورپی کمیشن نے کہاکہ ٹرمپ سےمذاکرات کابےحد انتظارتھا،مذاکرات کامیاب ہوئےتویہ سب سےبڑامعاہدہ ہوگا۔
Trump:
Iran was beaten up very badly, for good reason, but they still talk about enrichment.
Who would do that? How stupid can you be to say that? pic.twitter.com/5z4evL50DC
— Clash Report (@clashreport) July 27, 2025