مصری سمندر میں پھینکی گئی اجناس کی چند بوتلیں غزہ پہنچ گئیں،ویڈیو آگئی

مصری سمندرمیں پھینکی گئی اجناس کی چند بوتلیں غزہ پہنچ گئیں،ویڈیو آگئی ،مصری شہری کی دعا اللہ نے سن لی۔

ایک فلسطینی شخص خوشی سے جھومتا رہا  اور اللہ و اکبرکے نعرے لگاتارہا،ویڈیو بھی جاری کردی۔

مصری شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔ جس میں اسے اجناس کی بوتیلیں سمندرمیں پھینکتے دیکھاگیاتھا۔ اس نے ساتھ ہی دعا کی تھی کہ یہ بوتلیں غزہ کے مظلوموں تک پہنچ جائیں۔

مصری شخص کی تقلید میں ہزاروں مصری باشندوں نے یہ عمل دہرایا تھا۔ بلآخر اجناس سے نیم بھری بوتلیں فلسطین کے ساحلوں تک پہنچ گئی۔

غزہ سے ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں ایک فلسطینی شخص کوخوشی کا اظہارکرتے دیکھاگیا۔


مزید پڑھیں : مٹھی بھر آٹا،دالیں اور اجناس کی سمندر میں پھینکی گئی چندبوتلیں اور غزہ کے مظلوموں کےلئے دعا


ایک ماہی گیر کوغزہ میں دال کی تھوڑی مقداروالی بوتلوں میں سے ایک بوتل ملی۔

جس نے اسرائیل کی جانب سے انکلیو کے جاری محاصرے کے دوران بھیجنے والے کا شکریہ ادا کیا۔

یقینی طور پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ مگر مصری شخص کی دعا اس قدر جلد قبول ہوگی کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔

آپ بھی یہ ویڈیو ملاحظہ کریں اور اپنے رب کی قدرت کا شکر ادا کریں۔

بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش