مون سون کا نیا اسپیل / فوٹو
مون سون کا نیا اسپیل ملک میں انٹری کے لئے تیار،وزارت مواصلات نے اہم اقدام اٹھالیا۔ متوقع نئےاسپیل کےپیش نظرامدادی سرگرمیاں مزید تیزکردی گئیں۔
وفاقی وزیرمواصلات کی این ایچ اے کوالرٹ اورمتحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین این ایچ اے نےافسران اورعملے کو نئے احکام بھی جاری کردیے ہیں۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق تمام افسران کودفاترچھوڑکرفیلڈ میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ادارے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران ایمرجنسی رسپانس پلان تیاررکھیں۔ ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی پلان پرعملدرآمدشروع کردیں۔
متعلقہ ضلعی انتظامیہ اورڈیزاسٹرمینجمنٹ سے مسلسل رابطے میں رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ناگہانی صورتحال میں این ایچ اےکارسپانس نتیجہ خیزہوناچاہیے۔
چیئرمین نے شمالی علاقوں میں شاہراہوں پررکاوٹیں دورکرنے تک فیلڈ میں موجودرہنے کا حکم دیاہے۔ جگلوٹ اسکردوروڈ کی سلائیڈنگ کےباعث ہونےوالی بندش کودورکردیاگیاہے۔