مارکوروبیونے غزہ جنگ بندی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا


امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو/ فائل فوٹو

مارکوروبیونے غزہ جنگ بندی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئےدن رات کام کررہےہیں۔

ان کاکہناتھاکہ  اچھی خبریہ ہے کہ ہرامریکی یرغمالی رہاہوچکالیکن ہمیں دیگرکی بھی فکرہے ۔انہوں نے کہاکہ معاہدےکی60روزہ مدت میں باقی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائےگی۔

مارکوروبیونے کہاکہ  غزہ جنگ بندی معاہدہ کسی بھی وقت ہوسکتاہے۔ ان کا کہناتھاکہ پرامید ہیں کسی بھی دن غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجائےگا۔

امریکی وزیرخارجہ  نے کہاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے آدھےیرغمالیوں کورہاکردیاجائےگا۔

علاوہ ازیں مارکو روبیو نے ایران سے متعلق بات چیت میں ثالثی کیلیے پاکستان کے تعمیری کردارکو سراہا۔ انہوں نے  کہاکہ خطے میں استحکام قائم رکھنے کے عزم کوبھی سراہا۔

اسحق ڈار سے ملاقات میں کے بعد جاری بیان میں کہا گیاکہ دونوں رہنماؤں نے انسدادِدہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیاامریکی وزیر خارجہ نے باہمی مفاد پر مبنی دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات