گِل اور راہول نے سنبھالا محاذ، پانچویں دن کانٹے دار مقابلے کا امکان

انگلینڈ اور بھار ت کے درمیان جاری مانچسٹر ٹیسٹ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے، جہاں بھارت کی امیدوں کا مرکز اس وقت گل اور راہول ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے 311 رنز کی بھاری برتری کے بعد چوتھے دن کے آغاز پر انڈیا مشکلات میں گھری نظر آئی، جب لنچ سے قبل ہی دونوں اوپنرز صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: عمران میرے نہیں میں عمران خان کا کپتان تھا، جاوید میانداد کا دعویٰ

تاہم شبھمن گِل اور کے ایل راہول نے شاندار مزاحمت دکھاتے ہوئے پورا دن گزارا اور ٹیم کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

چوتھے روز کا کھیل مکمل ہونے تک انڈیا نے دو وکٹوں پر 174 رنز بنا لیے تھے، جب کہ اب وہ خسارہ کم ہو کر صرف 137 رنز رہ گیا ہے۔ راہل 87 اور گِل 78 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

بین اسٹوکس کا تاریخی کارنامہ

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے میچ میں سنچری کے ساتھ ساتھ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں، یوں وہ ان چند کپتانوں میں شامل ہو گئے جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میں دونوں کارنامے سرانجام دیے۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈر کرکٹر کا بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

اس سے قبل یہ کارنامہ عمران خان، گیری سوبرز اور مشتاق محمد انجام دے چکے ہیں۔

انگلینڈ کی طاقتور بیٹنگ

میچ کے تیسرے روز جو روٹ، اولی پوپ اور اسٹوکس نے انڈین بولنگ کی دھجیاں اڑا دیں۔ روٹ نے نہ صرف راہل دراوڑ اور ژاک کالس کے ریکارڈز توڑے بلکہ اپنی 38ویں ٹیسٹ سنچری بھی مکمل کی، اور اب وہ عالمی کرکٹ میں رنز کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، سچن ٹنڈولکر اب ان کا اگلا ہدف ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈر کرکٹر کا بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 669 رنز پر ڈیکلئر کی، جس میں روٹ، اسٹوکس اور ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کی۔ انڈیا کی جانب سے واشنگٹن سندر نے دیر سے آ کر دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ٹیم سلیکشن پر شدید تنقید جاری ہے، خاص طور پر محمد شامی اور دیگر اہم بولرز کو نظر انداز کرنے پر۔

 کوچ گوتم گمبھیر تنقید کی زد میں

انڈین ٹیم کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کئی مداح ان کی کوچنگ پر سوال اٹھا رہے ہیں اور انھیں برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ ناقص سلیکشن ٹیم کی تباہی کی بڑی وجہ ہے۔

پانچواں دن فیصلہ کن

اب نظریں پانچویں روز کے کھیل پر ہیں، جہاں انڈیا کی کوشش ہوگی کہ وہ یا تو خسارہ ختم کر کے برتری حاصل کرے یا میچ کو ڈرا کی جانب لے جائے، جب کہ انگلینڈ آٹھ وکٹیں لے کر ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرنا چاہے گا۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات