پی ٹی آئی کا دور مزید 6 ماہ چلتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی چوتھی بڑی معیشت پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور کے بعد نیچے چلی گئی، پی ٹی آئی کا دور مزید 6 ماہ چلتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، 3 سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائے، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارےپاکستان کی معاشی بہتری کےمعترف ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی معاشی معاملات خراب ہوتے ہیں مجھے یاد کیا جاتاہے، پی ٹی آئی کادورمزید 6 ماہ چلتاتوپاکستان ڈیفالٹ کرجاتا، تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونے پر 16 ماہ پی ڈی ایم حکومت رہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں ہم نےملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، 9 اگست کوپی ڈی ایم حکومت گئی جس کے بعد نگران حکومت آئی، ملک میں انتخابات ہوئے، شہبازشریف دوسری باراتحادی حکومت کےوزیراعظم بنے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سےملک کےزرمبادلہ کےذخائر بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم نے ملک میں معاشی استحکام کیلئےبے پناہ محنت کی ہے، نوازشریف وفاقی حکومت،پنجاب حکومت کی مسلسل نمائندگی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈنہیں ٹریڈچاہتے ہیں،امریکا سے تجارتی معاہدہ جلدہوجائے گا،اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ماضی میں پاکستان سفارتی سطح پرتنہائی کاشکارہوا، ہم نے ملک کےڈیفالٹ کےخطرے کودفن کردیا ہے، ہمارے ہدف پاکستان کوجی 20 ممالک میں شامل کرنا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہماراہمسایہ ملک ہے، 19 اپریل کو 4 سال بعدکابل گیاتھا، افغانستان کے ساتھ تجارت، افغان مہاجرین و دیگرامور پربات ہوئی، افغانستان سےکمٹمنٹ ہےایک دوسرے کی سرزمین دوہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشت گردی کےناسور کےمکمل خاتمےکیلئے پر عزم ہیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اس ماہ پاکستان نےاقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت کی، پاکستان اس وقت سفارتی سطح پر بہت متحرک ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کوئی یہ نہ بتائے ہم نے عافیہ صدیقی کیلئے کوشش نہیں کی، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرتوڑکوششیں کی ہیں، جوبائیڈن کےجانےسےپہلےعافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست بھی کی۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع