کراچی: شہرِ قائد میں آج بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر میں ہوا کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور فضا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو حبس کی کیفیت کو بڑھا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 روز کے دوران شہر میں کسی تیز یا طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم وقفے وقفے سے بادل چھائے رہنے اور ہلکی بونداباندی کی صورت میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔