عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق دار نے غیر مناسب جواب دیا،قادر مندوخیل


بتول راجپوت کے پروگرام ’’بول رپورٹس‘‘ میں قادرمندوخیل اور نہال ہاشمی اظہارخیال کررہے ہیں / فوٹو

عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق دار نے غیر مناسب جواب دیا۔قادر مندو خیل نے بتول راجپوت کے پروگرام’’ بول رپورٹس‘‘ میں نائب وزیراعظم کے بیان پر افسوس کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی بہن نے شہبازشریف سے ملاقت کی اور اگلے ہی روز اسحاق ڈارنے غیر مناسب جواب دیاہے۔

سینئررہنما پیپلزپارٹی قادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں عافیہ کا وکیل رہا ہوں۔عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان پر مجھے انتہائی افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے افغانستان میں بلگرام جیل سے بندوق چھینی۔ کراچی سے انہیں ایئرپورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس میں ایک بچہ بھی مرگیا۔

ان کا کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں ایک ناجائز  کیس تھا ۔واقعہ افغانستان میں ہوا گرفتاری کراچی سے کی گئی سزا امریکا کی جیل سے ہوتی ہے تو یہ کون سا انصاف ہے ۔

پی پی رہنما نے کہاکہ اس کیس میں عافیہ کو سزا نہیں ہونا چاہیے تھی لیکن اسحاق ڈار نے اس کیس کا بیڑا غرق کردیا ہے جس کا مجھے انتہائی افسوس ہے ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،نہال ہاشمی

بتول راجپوت کے پروگرام  ’’بول رپورٹس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کاکہنا تھا کہ کسی بھی تقریر یا متن کا ایک حصہ سن کر رائے قائم کرلینا نامناسب ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی اسٹیٹمنٹ ہے کہ ہم عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔

ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں جو بھی اقدامات کرنا ہوں گے ہم کریں گے اور معاملات سے سب کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

نہال ہاشمی نے کہاکہ عدالتی کارروائی میں بہت سارے لوگ نمبر بڑھانے کے لیے جاتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ ماضی میں راناثنااللہ کی اہلیہ کو دوائی لے کر جانے نہیں دیا جاتا تھا۔

انہون نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا نہیں کیا، نوازشریف کو بھی اہلیہ سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔نہال ہاشمی کاکہناتھاکہ 5اگست کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا والی بات سچ ہوگی۔

ان کاکہناتھاکہ  بانی کےبیٹے امریکا میں  فلسطین کےخلاف مظاہرے کریں۔

Related posts

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ