اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرقراردیدیا


اسحٰاق ڈار / فائل فوٹو

اسحاق ڈار نے ڈاکٹرعافیہ کے حوالے سے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرقراردیدیا۔ نائب وزیراعظم نے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کردی۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس حوالےکوسیاق وسباق سےہٹ کرلیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کیس کےجواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کاحوالہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ ادوار میں  ہمیشہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےمعاونت کرتےرہے۔ ان کاکہناتھاکہ  عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےتمام سفارتی،عدالتی معاونت فراہم کرتےرہےہیں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ جب تک عافیہ صدیقی کی  رہائی کامعاملہ حل نہ ہوجائےمعاونت کرتےرہیں گے۔ان کاکہناتھاکہ ہرملک کےعدالتی وقانونی طریقہ کار ہوتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ عدالتی وقانونی طریقہ کارکااحترام کیاجاتاہےچاہے وہ پاکستان ہویاامریکا۔ ان کا کہناتھاکہ  عافیہ صدیقی کی رہائی کےمعاملے پرہماری حکومت کاموقف دو ٹوک اورواضح ہے۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم