پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نواز دیا


صدر مملکت آصف زرداری امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نوازرہے ہیں /فوٹو

پاکستان نے جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل مائیکل کوریلا کے لئے نشان امتیازعطاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک امریکاعسکری تعاون کے لئے بے مثال کوششوں اور مرکزی کردار پر جنرل کوریلا کو نشان امتیاز دیا گیا۔

کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے جنرل کوریلا کو نشان امتیاز عطا کیا۔

 جنرل مائیکل کوریلا کو علاقائی سلامتی اوردونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی تعلقات کے فروغ کے اعتراف میں صدر نے نشان امتیاز عطا کیا۔

ؔ

جنرل کوریلا کی بصیرت افروز قیادت نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاک امریکا دفاعی تعاون کو وسعت دینے، اور پاکستان کی مسلح افواج اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے درمیان انسداد دہشتگردی میں تعاون کومزید گہرا کرنے میں اہم کردار اداکیا۔

جنرل کوریلا کی مستقل وابستگی پاکستان کے خطے میں امن و استحکام کے مرکزی کردار کے لیے گہرے احترام کی عکاس ہے۔

نشان امتیاز جنرل کوریلا کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی گہری قدر دانی اور پاک امریکا  بڑھتے ہوئے عسکری تعلقات کاعکاس ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے