پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس،فیلڈمارشل سید عاصم منیرنے وفودکااستقبال کیا۔اس موقع پرپاکستان کے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
کانفرنس میں دہشت گردی، سائبرسیکیورٹی اور انتہا پسندی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکانے فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی تعاون اور انسانی ہمدردی کے ردعمل کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
عسکری قیادت نے مشترکہ دفاعی پالیسیاں، بہترین تجربات کا تبادلہ اور وفود کے وفود کے مابین باہمی اعتماد بڑھانے پر زوردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آج اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کی میزبانی کی۔
کانفرنس میں میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری رہنماؤں نے شرکت کی
تاریخی کثیرالملکی اجلاس علاقائی سلامتی،عسکری سفارت کاری اور اسٹریٹجک مکالمے کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کانفرنس کا عنوان رابطوں کو مضبوط بنانا، امن کو محفوظ بنانا تھا۔کانفرنس کا مقصد سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنا، تربیتی اقدامات کو فروغ دیناتھا۔
انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر دفاعی و سلامتی امور میں بہترین تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔
فیلڈ مار شل سید عاصم منیر نے علاقائی امن، استحکام اور تعمیری روابط کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔