آسٹریلیا کی شاندار فتح، ٹم ڈیوڈ کی طوفانی ریکارڈ بریکر سنچری نے ویسٹ انڈیز کو روند ڈالا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

مایہ ناز آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ نے دھواں دار بیٹنگ کے ذریعے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔

مزید پڑھیں: ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلے نے اسلام سے متاثر ہوکر کئی سوالات کیے، رضوان

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ شائے ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کی اور 57 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں آسٹریلیا نے 215 رنز کا ہدف صرف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فتح کے ہیرو ٹم ڈیوڈ رہے جنہوں نے صرف 37 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چھکوں اور چوکوں کی برسات رہی۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کی حاضر دماغی،سری لنکا اپنی قیمتی وکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھا

میچل اوون نے 16 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ریکارڈ شکن اننگز:

ٹم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، صرف 16 گیندوں پر ففٹی اسکور کی، اور مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں پر ففٹی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

اسی میچ میں ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی، جس سے انہوں نے جوش انگلس کا 43 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ بھی پچھاڑ دیا۔

اس شاندار کارکردگی پر ٹم ڈیوڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں لگاتار تین فتوحات حاصل کر کے 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

 

Related posts

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے