ٹیم تائیکوانڈو کراچی کی تھائی لینڈ میں شاندار کارکردگی، 10 تمغے جیت لیے

ٹیم تائیکوانڈو کراچی نے گیارہویں تراک انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹورنامنٹ 2025 میں مجموعی طور پر 10 تمغے اپنے نام کیے۔

ٹیم تائیکوانڈو کراچی نے بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ گیارہویں تراک انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹورنامنٹ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 تمغے اپنے نام کیے، جن میں 4 سلور اور 6 برانز میڈلز شامل ہیں۔

ٹیم کی قیادت محمد فراز عثمان نے کی، جبکہ ٹیم کوچ کی حیثیت سے فصیح الدین ہمراہ تھے۔

احمد نے گروپ پومسے میں سلور، جبکہ انفرادی پومسے، مکسڈ پیر پومسے اور کیوروگی میں برانز میڈل حاصل کیے۔

ماریا نے گروپ پومسے اور کیوروگی میں دو سلور میڈلز جیتے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو 4-1 اور 2-0 سے شکست دی۔

مائرہ نے گروپ پومسے میں سلور، جبکہ انفرادی اور مکسڈ پیر پومسے میں برانز میڈلز حاصل کیے۔

وارشہ ذوالفقار نے کیوروگی U/17 اوپن ویٹ کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔

ٹورنامنٹ میں بہترین نظم و ضبط اور مثالی رویے کے باعث ٹیم کو خصوصی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جو کوچ فصیح الدین نے وصول کیا۔

21 ممالک کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اس بین الاقوامی ایونٹ میں ٹیم تائیکوانڈو کراچی-پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں ٹرافی محمد فراز عثمان اور فصیح الدین نے مشترکہ طور پر وصول کی۔ محمد فراز عثمان نے تمام کھلاڑیوں، کوچ فصیح الدین، اور ٹیم مینیجر ایس ایم عدنان کی انتھک محنت کو سراہا۔

ٹیم کی وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر نے ٹیم اور کوچ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ٹیم نے تھائی لینڈ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش