پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل

پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں  پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کی محفوظ مقام پر باحفاظت منتقلی کے لیے کیا جانے والا ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد مشکل حالات سے دوچار تھی جس پر پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی پرواز سے ریسکیو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابوسرٹاپ پر سیلابی ریلے سے تباہی؛ درجنوں لاپتہ سیاحوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز

C-130  طیارہ صبح   7 بج کر 55 منٹ  پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا جس کے ذریعے 125 مسافروں کو منتقل کیا گیا، ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔

پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ  پر روانہ ہوا اور آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد نور خان ایئر بیس پہنچا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 125 افراد کو قادری سے نور خان بیس بحفاظت منتقل کیا گیا، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع