نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات متوقع

واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ مطابق امریکی دارالحکومت پہنچنے پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے، اس نشست میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مرکزی محور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں اشتراک کو بڑھانا ہوگا۔

اسحاق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور خطے میں امن و ترقی کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی پر روشنی ڈالیں گے۔

Related posts

ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان