تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا بنگلا دیش کو 179 رنز کا ہدف، فرحان کی جارحانہ نصف سنچری

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 179 رنز کا چیلنجنگ ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے متاثر کن کارکردگی دکھاتے ہوئے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 33 اور محمد نواز نے 27 رنز کے ساتھ اسکور بورڈ کو مستحکم کیا۔

دیگر بیٹرز میں صائم ایوب نے 21، محمد حارث نے 5، فہیم اشرف نے 4 اور حسین طلعت نے 1 رن بنایا۔ کپتان سلمان آغا 12 اور عباس آفریدی 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیشی بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، خاص طور پر تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ نسُم احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیف الدین اور شریف الاسلام نے 1،1 وکٹ لی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے