مٹھی بھرآٹا،دالیں اور اجناس کی سمندرمیں پھینکی گئی بوتلیں اورغزہ کے مظلوموں کیلئے دعا


مٹھی بھر آٹے کی تیرتی ہوئی بوتل / فوٹو ایکس گریب

مٹھی بھرآٹا،دالیں اور اجناس کی سمندرمیں پھینکی گئی بوتلیں!ماجرا کیاہے؟۔  یہ صیہونیت کے آگے دنیا کی بے بسی کی تصویرہی نہیں بلکہ ظلم کی طویل اورمکمل داستان ہے۔

مصر کے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ اس میں مصری شہری سمندر کنارے بیٹھا دیکھا گیا۔ جو بوتلوں میں مٹھی بھر آٹا،دالیں اوراجناس بھرکر سمندر میں پھینکتا دکھائی دے رہاہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ وہ یہ اجناس سمندر میں کیوں پھینک رہاہے ؟ ۔ درآصل یہ دنیا کی بے بسی کی مکمل داستان ہے۔ پوری دنیا ایک طرف اور اسرائیل کا ظلم دوسری طرف ہے۔

جب سڑکیں تنگ ہوگئیں اورگزرگاہوں کا محاصرہ کیا گیا تو سمندر ہی اللہ کی رحمت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔


مزید پڑھیں :5 دنوں سے کھانا نہیں کھایا، صرف کھاناچاہیے، فلسطینی خاتون کی دلسوز فریاد


ایک مصری شخص یہ خوراک اس امید کے ساتھ لہروں کے سپرد کررہا ہے کہ شاید یہ غزہ کے مظلوموں تک پہنچ جائے۔

ساتھ ہی وہ دعا کررہاہے ’’اے اللہ غزہ کے لوگوں کورزق عطافرما‘‘۔ان کی مدد فرما اوران کا مستقل حامی و ناصر ہو‘‘۔

مصری شہری ساتھ ساتھ  یہ  بھی کہہ رہاہے ’’ بھائیو! مجھے معاف کرنا میں یہی کرسکتاہوں‘‘۔
یہ قابل قدرجزبہ اتنا وائرل ہورہاہے کہ اب سمندر کنارے پہنچ کرلوگوں کی بڑی تعداد مصری شہری کی تقلید بھی کررہے ہیں۔

ہائے یہ بے بسی ! جوظلم کی ایک مکمل داستان ہے،انسانیت سسک رہی ہے مگر ظلم بڑھتے جارہاہے۔

آپ بھی بے بسی کی اس کھلی داستان اور مصری شہری کی دلسوز دعا، امید اورجزبہ  ملاحظہ کیجئے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک