چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں علاقائی سلامتی کی درپیش صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز رہی جبکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے سعودی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Advertisement