کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر

کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بری خبر،  وزیراعظم شہباز شریف کے سستی بجلی پیکج کے تحت مزید ریلیف کی مدت ختم ہونےکےقریب ہے۔

ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.55 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف رواں ماہ ختم ہوجائےگا،  صارفین کویہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں دیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4.51 روپے فی یونٹ تک کمی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی، کراچی کےلیے 3.61 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف بھی اس میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.90روپے کمی کی مدت ختم ہوگئی تھی، جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.71 روپےفی یونٹ کمی کی مدت بھی جون میں ختم ہوگئی تھی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریلیف کےالیکٹرک صارفین کوبھی مل رہا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ ری ٹینڈ ایف سی اے کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کمی کی مدت بھی ختم ہوگئی، جس کا اطلاق صرف ڈسکوز صارفین کے لیے تھا۔

وزیراعظم نے 3 اپریل کوگھریلوصارفین کے لیےبجلی 7.41 روپے فی یونٹ سستی کرنےکااعلان کیاتھا، جبکہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.16روپےفی یونٹ تک کمی کی جبکہ ڈسکوزصارفین کےلیےرواں ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 50 پیسےفی یونٹ کمی بھی کی گئی ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش