عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم 0-2 کی برتری سے تین ٹی 20 میچز کی سیریز جیت چکی ہے، تاہم پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
سیریز کے پہلے دو میچز میں بنگلہ دیش نے بالادستی قائم رکھی، خواہ ہدف کا تعاقب ہو یا دفاع، میزبان ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ کا بڑا امتحان، بااعتماد بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن ٹکراؤ
میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم اس کا کوئی فائدہ نہ اٹھاسکی، اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری طرف مہمان ٹیم کی بیٹنگ مسلسل غیر مستحکم رہی، اور اب تک کوئی تسلی بخش کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 ناپسندیہ ریکارڈ قائم کئے، جانیے
مصطفیٰ الرحمان پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوئے ہیں، جبکہ حسن نواز کی مسلسل ناکامی نے ٹیم کمبی نیشن پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان آج کے میچ میں صاحبزادہ فرحان اور سفیان مقیم کو موقع دے۔
مرپور کی پچ ایک بار پھر اسپنرز کو مدد دے سکتی ہے، جبکہ موسم کی پیشگوئی کے مطابق بارش کے امکانات موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ تیسری مرتبہ T20I سیریز 3-0 سے اپنے نام کرے، جبکہ پاکستان اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گا۔