مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں طلبہ سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے آپریشن “بنیان مرصوص” میں پاک افواج کی حکمت عملی، چیلنجز اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ “معرکہ حق میں فتح مبین” میں عوام کی حمایت، خصوصاً نوجوانوں کے جذبے اور کردار نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے مذہب، ثقافت، تاریخ اور روایات کے مضبوط رشتوں میں جُڑی ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان، خصوصاً بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

دوسری جانب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور “بنیان مرصوص” جیسے عظیم آپریشن پر فخر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طلبہ نے مزید ایسے تعلیمی اور انٹرایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی، تاکہ وہ قومی سلامتی، عسکری حکمت عملی اور ملکی دفاع سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم