2025 میں ہونڈا کی نئی گاڑیوں کے ماڈلز متوقع؛ قیمت، فیچرز اور لانچ ٹائم لائن

2025 میں ہونڈا کی نئی گاڑیوں کے ماڈلز متوقع ہیں جن کی قیمت، فیچرز اور لانچ ٹائم لائن سامنے آگئی۔

پاکستانی مارکیٹ میں ہونڈا گاڑیوں کی مقبولیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ 2025 میں ہونڈا کی جانب سے کچھ نئے ماڈلز متعارف کرانے کی توقع کی جا رہی ہے جن میں جدید فیچرز، بہتر ایندھن بچت، اور سمارٹ ٹیکنالوجی شامل ہوں گی۔

صارفین اور گاڑیوں کے شوقین افراد نئی قیمتوں اور لانچ ڈیٹس کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ہونڈا کے متوقع نئے ماڈلز

2025 میں جن ماڈلز کے پاکستان میں لانچ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ان میں ممکنہ طور پر ہونڈا سٹی 2025 (نئی جنریشن) شامل ہے جو جدید انٹیریئر، ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور اپ گریڈڈ سیفٹی فیچرز کے ساتھ لانچ ہوگی۔

ہونڈا سوک فیس لفٹ اسپورٹی لک اور نئے الائے رمز کے ساتھ ریفریش ورژن متوقع ہے۔ ہونڈا ایچ آر وی 2025 بہتر فیول ایوریج اور اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ اسسٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ ورژن بھی متوقع ہے۔

ممکنہ قیمتیں اور فیچرز

اگرچہ ہونڈا پاکستان کی جانب سے باضابطہ قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن عالمی مارکیٹ میں رجحانات دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ممکنہ طور پر ہونڈا سٹی 2025 کی قیمت 52 لاکھ سے 60 لاکھ۔، ہونڈا سوک 2025 کی قیمت 80 لاکھ سے 90 لاکھ اور ہونڈا ایچ آر وی 2025 کی قیمت 90 لاکھ سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

متوقع فیچرز

ہائبرڈ پاور ٹرین، 360 کیمرا ویو، اینڈرائیڈ آٹو یا ایپل کار پلے، 6 ایئر بیگز اور ایڈپٹیو کروز کنٹرول شامل ہوں گے۔

لانچ کی ممکنہ تاریخ

ذرائع کے مطابق:ہونڈا سٹی کی نئی جنریشن کی لانچ جون سے اگست 2025 کے درمیان متوقع ہے۔ ہونڈا سوک فیس لفٹ کی لانچ اکتوبر 2025 اور ایچ آر وی کا نیا ورژن دسمبر 2025 تک پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک