اداکارہ بیلا حدید/ / ایڈیڈاس / فوٹو
غزہ کے مظلوموں کی حمایت بندنہ کرنے پرایڈیڈاس کا بیلا حدید سے معاہدہ منسوخ،اشتہاری مہم سے ہٹادیا۔اس کے باوجود ادکارہ نے نسل کشی پراسرائیلی اقدامات کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔
غزہ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر دنیا بھر سے آواز اٹھائی جارہی ہے ۔ اسرائیلی اقدامات کے سبب غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے علاقے قحط کی صورتحال سے دوچار ہیں۔
فلسطینی نژاد امریکی اداکارہ بیلا حدید نے معاہدے کی منسوخی پر ردعمل بھی دیا ہے کہ ’’انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔
اداکارہ نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر صیہونی حکومت پر تنقید کا سلسلہ بند نہیں کیا تھا۔ انہیں اس سے قبل مختلف برانڈز نے اظہاروجوہ نوٹسز بھی جاری کیا۔
مگر امریکی اداکارہ نے کسی بھی اعتراض کو بالائے طاق رکھ کر غزہ کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھی۔
اب ایڈیڈاس نے غزہ میں نسل کشی پرتنقیدکرنے کے بعد بیلا حدید سے معاہدہ منسوخ کردیا۔ انہیں برانڈ کی اشتہاری مہم سے ہٹا دیاگیاہے۔
واضح رہے کہ بیلا کے والد محمد حدید فلسطینی نژاد ہیں۔ یعنی بیلا حدید کا عرب اور فلسطینی پس منظر بھی ہے۔
ان کی والدہ یولاندا حدید (Yolanda Hadid) ڈچ نژاد ہیں، یعنی ان کا ڈچ (Dutch) پس منظر بھی ہے۔
بیلا حدید امریکی شہری ہیں لیکن ان کی نسلی جڑیں فلسطین اور نیدرلینڈز سے جڑی ہوئی ہیں۔