غیرت کے نام پر قتل کی گئی بانو کی والدہ کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا

کوئٹہ؛ مارواڑ یا ڈیگاری  میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی بانو کی والدہ کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔

مقتولہ بانو کی ماں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق بلوچی معاشرتی جرگے کے ذریعے سزا دی گئی۔

مقتولہ کی ماں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ لڑکا آئے روز ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر میرے بیٹوں کو طیش دلاتا تھا، میری بیٹی پانچ بچوں کی ماں تھی، بڑا بیٹا 16 سال کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، فیصلہ بلوچی رسم و رواج کے تحت کیا گیا تھا، فیصلے میں سردار شیر باز ساتکزئی کا کوئی قصور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل؛ وزیراعظم کا ملزمان کو قانونی کٹہرے میں لانے کا حکم

مقتولہ کی ماں نے مزید کہا کہ ہم نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے ساتھ نہیں، بلکہ بلوچی جرگے میں کیا، میں اپیل کرتی ہوں کہ سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی