دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق ملک کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح معمول سے بلند ہے۔

دریائے چناب:

ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1,44,378 کیوسک جبکہ اخراج 1,20,728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد 1,19,844 کیوسک اور اخراج 1,04,844 کیوسک ہے۔

دریائے سندھ:

تربیلا بیراج پر پانی کی آمد 3,58,000 کیوسک اور اخراج 3,49,900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

کالاباغ کے مقام پر آمد 3,66,503 کیوسک اور اخراج 3,58,503 کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3,59,753 کیوسک جبکہ اخراج 3,40,753 کیوسک ہے۔

تونسہ بیراج پر آمد 3,11,896 کیوسک اور اخراج 3,05,396 کیوسک ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3,45,474 کیوسک اور اخراج 3,12,781 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق اگرچہ ان مقامات پر فی الحال نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت