رجب بٹ کے کیسز کے پیچھے معروف شخصیت؟کاشف ضمیر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

معروف ٹک ٹاکر اور ماضی میں متعدد تنازعات کا سامنا کرنے والے کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کے حالیہ مسائل کی جڑ ایک مشہور شخصیت ہے، جو ان کی شہرت سے خائف ہے۔

کاشف ضمیر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور یہی شہرت بعض افراد کو ناگوار گزر رہی ہے۔

 ان کے مطابق رجب بٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کے تحت ان کی پرانی ویڈیوز کو دوبارہ منظرعام پر لا کر سیاق و سباق سے ہٹ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

کاشف ضمیر نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل میں اپنی ویڈیوز میں محتاط رویہ اپنائیں تاکہ ان کے بیانات کو غلط انداز میں پیش نہ کیا جا سکے۔

پروگرام کے دوران کاشف ضمیر نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک شخص، جو مبینہ طور پر اداکار فہد مصطفیٰ سے قریبی تعلق رکھتا ہے، نے بتایا کہ رجب بٹ پر قانونی دباؤ ڈالنے کے پیچھے فہد مصطفیٰ کا نام لیا جا رہا ہے۔ مجھے اس دعوے کے کچھ “شواہد” بھی دکھائے گئے، تاہم میں وہ شواہد پروگرام میں پیش کرنے سے انکار کر دیا۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، صارفین کی بڑی تعداد کاشف ضمیر سے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ بعض افراد ان کے بیان کو محض قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے