وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں انسدادمنشیات فورس پنجاب کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کےخاتمےکیلئےفورس کاقیام ضروری تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسدادمنشیات فورس کاقیام لائق تحسین ہے، پنجاب سے منشیات کی لعنت کاجلد مکمل خاتمہ ہوگا، آئندہ نسلوں کےمحفوظ مستقبل کیلئےمنشیات کاخاتمہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “پڑھو گے تو بڑھو گے”، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعلیمی انقلاب

،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سے منشیات کی لعنت کاخاتمہ ضروری ہے، پنجاب کومنشیات سےپاک بنانےکا عزم، ہرممکن اقدامات اٹھائےجائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ منشیات فروشوں کیلئےپنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، پنجاب کےتمام ڈویژنزمیں انسدادمنشیات فورس کوفعال بنایاجارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انسدادتجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپناکام شروع کردےگی، پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ