بلوچستان میں خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل؛ وزیراعظم کا ملزمان کو قانونی کٹہرے میں لانے کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے  ملزمان کو قانونی کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے رابطہ کیا اور  ملزمان کوقانون کےکٹہرےمیں لانےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مقتولین کاآپس میں کوئی رشتہ نہیں تھا، خاتون 5 بچوں کی ماں تھی، شوہر بھی تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ قتل کی اجازت کوئی نہیں دےسکتا،ملزمان کوسزادلوائیں گے، ریاست قاتلوں کےساتھ نہیں، مظلوموں کےساتھ ہوگی۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات