ایپل کے آئی فون 16 پرو میکس کا حتمی ڈیزائن لیک ہوگیا ہے جس میں باریک ترین بیزلز، بڑا ڈسپلے اور متوقع ریلیز کی تاریخ کا انکشاف ہوا ہے۔
ایپل صارفین ہو جائیں تیار کیونکہ آنے والے آئی فون 16 پرو میکس کے ڈیزائن کی نئی لیکس سامنے آئی ہیں اور ان میں کئی دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا فون اب تک کے سب سے باریک بیزلز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ ڈسپلے سائز بھی بڑھادیا گیا ہے جو کہ اب 6.9 انچ تک ہوسکتا ہے جو اسے ایپل کا سب سے بڑا فون بنا دے گا۔
باریک ترین بیزلز
تازہ لیک کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس کے بیزلز صرف 1.15 ملی میٹر ہوں گے جو کہ اسے سامسنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا سے بھی آگے لے جائیں گے۔
ریلیز کی تاریخ
ذرائع کے مطابق ایپل اپنی نئی آئی فون 16 سیریز کو 10 ستمبر 2025 کو لانچ کرے گا۔ صارفین کو یہ فون اسی ماہ کے آخر تک دستیاب ہونے کی امید ہے۔
مزید کیا نیا ہوگا؟
نیا اے 18 پرو چپ سیٹ جو AI فیچرز کو بہتر بنائے گا، بہتر کیمرہ سینسرز خاص طور پر کم روشنی والا اور فون کی موٹائی میں معمولی اضافہ تاکہ تھرمل کارکردگی بہتر ہو۔