خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج جاری

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مختلف جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق خواتین کی مخصوص دو نشستوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدواران نے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ جاری، 22 امیدوار آمنے سامنے

پی ٹی آئی کی روبینہ ناز 89 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہو گئیں، جب کہ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے اور خواتین کی دوسری نشست اپنے نام کی۔

ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر ہونے والے مقابلے میں پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 89 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے دلاور خان نے 54 ووٹ حاصل کر کے دوسری ٹیکنوکریٹ نشست اپنے نام کی۔

Related posts

ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان