رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار نے اسٹیج پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا، ویڈیو وائرل

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع معروف رائل اوپرا ہاؤس میں اس وقت ایک غیرمعمولی منظر دیکھنے میں آیا جب ایک اداکار نے اسٹیج پر پرفارمنس کے اختتام پر فلسطین کا پرچم بلند کر دیا۔

واقعے نے حاضرین اور سوشل میڈیا پر فوری توجہ حاصل کر لی، جہاں اس اقدام کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

لندن کے معروف رائل اوپرا ہاؤس میں Giuseppe Verdi کے اوپیرا Il Trovatore کے اختتام پر ایک کاسٹ ممبر نے اسٹیج پر فلسطینی پرچم کھولا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج کے پچھلے حصے سے ایک اسٹاف ممبر آیا اور پرچم چھیننے کی کوشش کی، مگر اداکار نے مضبوطی سے ایسے پکڑے رکھا کہ اسے چھڑایا نہ جا سکا۔

یہ احتجاج عالمی سطح پر غزہ کی موجودہ صورتحال اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے پیش منظروں میں سے ایک ہے۔

برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں اس قسم کے مظاہرے پچھلے چند مہینوں میں زیادہ دیکھنے میں آئے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع