موسم گرما میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسی غذاؤں کو پسند کرتیں ہیں جنہیں کھا کر انہیں کسی حد تک ٹھنڈک کا احساس ہوجیسے آئسکریم، اور ٹھنڈے مشروبات۔
بازار میں ملنے والی اس طرح کی غذائیں آپ کو کسی حد تک ٹھنڈک کا احساس تو دلاتی ہیں تاہم یہ صحت بخش نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ایک ایسی ٹھنڈی میٹھی ڈش کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جومزیدار ہونے کے ساتھ صحت بخش بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کس گری دار مکھن میں ہے طاقت کا خزانہ
یہ سادہ اور آسان پینٹ بٹر یوگرٹ بائٹس ایک بہترین فریزڈ یوگرٹ اسنیک ہے، جو کہ شہد، پینٹ بٹر اور دہی سے تیار کیا جاتا ہے، پھر اس پر چاکلیٹ کی لیئر لگائی جاتی ہے اس طرح یہ کسی آئسکریم کی طرح مزیدار اسنیک بن جاتا ہے۔
اجزاء
3 کھانے کے چمچ خالص شہد
1 کپ گریک دہی (یا گاڑھی ناریل کی دہی)
6 کھانے کے چمچ پینٹ بٹر
2 کھانے کے چمچ منی چاکلیٹ چپس
1 چائے کا چمچ ونیلا ایسنس
1½ کپ چاکلیٹ چپس
1 کھانے کا چمچ ناریل کا تیل
¼ کپ باریک کٹی ہوئی مونگ پھلی
ترکیب
ایک بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگائیں۔ اب ایک پیالے میں شہد، دہی، پینٹ بٹر، چاکلیٹ چپس اور ونیلا ایسنس کو اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ آمیزہ ہموار ہو جائے۔ اس آمیزے کو چمچ یا اسکوپ کی مدد سے ٹرے پر ڈالیں، اسے فریزر میں رکھیں یہاں تک کہ یہ سخت ہو کر آئسکریم بال کی طرح جم جائے۔
اب ایک دوسرے پیالے میں چاکلیٹ چپس اور ناریل کا تیل شامل کر کے مائیکروویو میں 15 سیکنڈ کے لیے گرم کریں، ہر وقفے کے بعد ہلائیں، یہاں تک کہ یہ مکمل طور پر پگھل جائے اور اس کی سطح چمکدار ہو جائے۔
تمام یوگرٹ بائٹس کو فریزر سے نکال کر ایک ایک کر کے ان کو پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں ڈِپ کرکے دوبارہ بٹرپیپر والی ٹرے پر رکھیں اور باریک کٹی مونگ پھلی سے گانیش کریں۔
تیار شدہ بائٹس کو فریزر میں کسی کنٹینر میں محفوظ کرلیں۔ لیجیئے مزیدار پینٹ بٹر یوگرٹ بائٹس تیار ہیں، فریزر سے نکالیں خود بھی کھائیں اور مہمانوں کی بھی تواضع کریں۔