امریکی اداکارہ جینیفر لوپیزغزہ میں سسکتی انسانیت کی مدد کوسامنے آگئیں


امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز / فائل فوٹو

امریکی اداکارہ جینیفر لوپیزغزہ میں سسکتی انسانیت کی مدد کوسامنے آگئیں۔ فلسطین کے لیے  4.5 ملین ڈالر کی امداد کا عطیہ کردیا۔

غزہ میں معصوم بچے ،خواتین،بزرگ بھوک سے بلک رہے ہیں ۔ اسرائیل نے ہر قسم کی امداد کو بلاک کرکے بمباری کا سلسلہ بھی جاری رکھاہواہے۔

دلخراش واقعات اور ویڈیوز معمول بن چکی ہیں۔ بچوں اوربزرگوں کو کیمپوں میں امداد کے دھکے کھاتے روتے بلکتے دیکھے جارہاہے۔

ایسے میں مختلف عالمی ادارے بھی اسرائیل کے ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔


مزید پڑھیں : 5 دن سے کچھ نہیں کھایا،صرف کھانا چاہیے، بے گھر فلسطینی خاتون کی دلسوزفریاد


اب امریکی اداکارہ جینیفرپولپیز غزہ میں سسکتی انسانیت کی مدد کوسامنے آگئیں۔ انہوں نے غزہ کے لیے  4.5 ملین ڈالر کی امداد کا عطیہ کردیا۔

امریکی اداکارائیں اور شوبز شخصیات و کاروباری ادارے کھل کر امداد فراہم کررہے ہیں۔ مگر نہ جانے عرب دنیاکے مالداروں اور بادشاہوں کے خزانوں کی تجوریاں کیوں بند ہیں؟۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم