دنیا بھر میں لوگ اپنی روایت، ثقافت اور پسند کے حساب سے دن کے پہلے کھانے یعنی ناشتے کا انتخاب کرتے ہیں۔
ماہرین صحت عموماً ناشتے میں صحت سے بھر پور غذا شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ دن بھر توانا رہنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتے کرتے وقت ان 5 غلطیوں سے بچیں، جو آپ کی صحت کو متاثر کرسکتی ہیں
دنیا بھر لوگ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں اور وہ ذائقے میں کیسے ہیں اس حوالے سے ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والے میگزین ٹیسٹ اٹلس نے دنیا کے سو عمدہ ناشتوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے دو روایتی ناشتے بھی شامل کرلیے گئے ہیں۔
دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں پاکستان کی حلوہ پوری اور سری پائے کو شامل کیا گیا۔
فہرست میں پاکستانی حلوہ پوری 33 نمبر پرہےجبکہ سری پائے کو 40 نمبر میں رکھا گیا ہے، جبکہ ترکیہ کا روایتی ناشتہ’کہوالتی’ کو سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا، اس ناشتے میں ترکیہ کے روایتی قہوے کےساتھ درجن بھر اشیا میز پر سجائی جاتی ہیں۔