پختونخوا اسمبلی نے عدالتی احکام ہوا میں اڑا دیے،مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا


پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے فیصل کریم کنڈی حلف لے رہے ہیں / فوٹو

پختونخوا اسمبلی نے عدالتی احکام ہوا میں اڑا دیے۔ مخصوص نشستوں پر منتخب ہوکر آنے والے ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پرارکان اسمبلی سے حلف کے لیے گورنرپختونخوا کو نامزد کیاتھا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہاتھاکہ گورنر خیبر پختونخوا کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔

 تاہم بعد میں شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔ خیال رہے کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری ہونا تھی۔

مگر پاکستان تحریک انصاف کے رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی کمی کی نشاندہی کردی۔جس کے باعث اسمبلی اجلاس کو 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس کے ملتوی ہونے سے سینیٹ انتخابات کا عمل بھی تعطل کا شکار ہو گیا۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت سے استدعا کی کہ مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کے لیے کسی مجاز شخصیت کو مقرر کیا جائے۔

Related posts

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ