مناما (18 جولائی 2025) — پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ محمد حسنین اختر نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں بی ایس ایف عالمی انڈر17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
16 سالہ حسنین اختر نے فائنل میں ویلز کے ریئلی پاولے کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ کے انڈر17 ایونٹ کے فائنل میں حسنین اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو کوئی موقع نہ دیا۔ حسنین نے انتہائی متوازن کھیل پیش کیا اور ایک بھی فریم نہیں ہارا، 0-4 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔
حسنین اختر نے اس سے پہلے سیمی فائنل میں پولینڈ کے الیور نیزالیک کو 0-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
کوارٹرفائنل میں بھی حسنین نے پولینڈ کے کژیزٹوف چاپنک کو 1-3 سے ہرا دیا، جبکہ پری کوارٹر فائنل میں عمان کے معتصم السعدی کو 0-3 کے اسکور سے شکست دی تھی۔